15 ستمبر 2025 - 14:31
ویڈیو | عالمی فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن کا ایران کے پرچم کو سیلوٹ

ورلڈ چیمئن امیرحسین زارع نے چیمپئن شپ جیتنے کے بعد، ـ جب تمام نظریں ان پر لگی تھیں، ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی طرف رخ کیا اور اس کو فوجی سلامی دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ-زغرب کے 125 کلوگرم فائنل میں ایران کے امیرحسین زارع اور آذربائیجان کے گئورگی مشدیلویشویلی کے درمیان مقابلہ ہؤا۔

دونوں پہلوان مضبوط قدموں سے میدان میں اترے، لیکن ان میں سے ایک ہی کو فاتح ہونا تھا۔

اختتامی سیٹی بجتے ہی اسکور بورڈ نے زارع کے حق میں 5-0 کا نتیجہ دکھایا۔

اس فتح کے ساتھ، انھوں نے اپنا تیسرا عالمی طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور ایک تاریخی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

لیکن اصل ماجرا اس کے بعد دیکھنے میں آیا۔

زارع نے چیمپئن شپ جیتنے کے بعد، ـ جب تمام نظریں ان پر لگی تھیں، ـ ایران کے پرچم کی طرف رخ کیا۔ وہ پرچم، جو ٹیم کے کوچ نے بلند کیا ہؤا تھا، اب ہال کی روشنیوں کے درمیان چمک رہا تھا۔

زارع ایک گھٹنے پر بیٹھ گئے، اپنا دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھا، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو فوجی سلامی دی۔

یہ لمحہ کسی سپورٹس ایونٹ سے زیادہ فلمی منظر جیسا لگ رہا تھا۔ یہ فخر، عہد اور قومی جذبے کا ایک حسین امتزاج تھا۔

اہم نکات:

• زارع نے فیصلہ کن فتح (5-0) حاصل کی۔

• انھوں نے یکے بعد دیگر تیسرا عالمی طلائی تمغہ جیتا۔

• پرچم کو فوجی سلامی دینا قومی وقار اور جذبے کی علامت بنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha